مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کے بعد غرب اردن میں صہیونی فوج کے خلاف فلسطینیوں کے حملوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
صہیونی اخبار یدیعوت احارونوت نے کہا ہے کہ غرب اردن کے علاقے بیت لحم میں ایک فلسطینی شہری نے چیک پوسٹ پر کھڑے صہیونی فوجیوں پر گاڑی چڑھا دی۔
اخبار کے مطابق حملے میں دو صہیونی فوجی زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔
یاد رہے کہ اکتوبر میں بھی ایک فلسطینی نے صہیونی فوجیوں پر ٹرک سے حملہ کرکے 7 اہلکاروں کو ہلاک اور 17 کو زخمی کردیا تھا۔
آپ کا تبصرہ